۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
آستانه

حوزہ/ ایران کے صوبہ مرکزی میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے مدرسہ علمیہ حضرت زینب (س) آستانہ کی طلبہ سے خطاب کے دوران کہا: حلم اور صبر کے ساتھ حصول علم طلبہ کے اہم ترین اوصاف میں سے ایک ہے تاکہ آپ دینی معارف اور علوم کے پھیلاؤ میں مؤثر ثابت ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی اراک سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ حضرت زینب (س) آستانہ میں نئے طلبہ کے لئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں صوبہ مرکزی میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین گودرزی نے نئے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا: حلم اور صبر کے ساتھ حصول علم طلبہ کے اہم ترین اوصاف میں سے ایک ہے۔

انہوں نے سورہ یوسف کی آیت نمبر 83 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے صبر جمیل اور اس کے اجر کا ذکر کیا ہے۔

حجت الاسلام گودرزی نے مزید کہا: صبر جمیل وہ صبر ہے جس میں انسان اس بات سے واقف ہو کہ آزمائش دینے والا اللہ تعالیٰ ہے جو اس کا مالک ہے اور اس پر ہر طرح کا اختیار رکھتا ہے۔ یہ صبر اس ایمان پر مبنی ہے کہ اللہ تعالیٰ حکیم اور رحیم ہے اور جو بھی کرتا ہے، حکمت اور رحمت پر مبنی ہوتا ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ اس خوبصورت صفت کو اپنے اندر تقویت بخشیں۔

صوبہ مرکزی میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے کہا: "بصیرت" بھی طلبگی کے اہم اور ضروری اوصاف میں سے ہے۔

انہوں نے بصیرت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: بعض لوگوں کے پاس علم، فضیلت اور تقویٰ ہوتا ہے لیکن بصیرت نہ ہونے کے باعث وہ ایمان کھو بیٹھتے ہیں۔ اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول اور علاقے کے سیاسی، دینی اور سماجی حالات کو سمجھیں تاکہ وہ دشمن کے کسی فریب کا شکار نہ ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .